ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسمرتی ایرانی کی من مانی کاخمیازہ ملازمین کوبھگتناپڑرہاہے ، کانگریس نے دوردرشن اورریڈیوکے ملازمین کی تنخواہ روکنے کاالزام لگایا

اسمرتی ایرانی کی من مانی کاخمیازہ ملازمین کوبھگتناپڑرہاہے ، کانگریس نے دوردرشن اورریڈیوکے ملازمین کی تنخواہ روکنے کاالزام لگایا

Sat, 03 Mar 2018 20:46:28    S.O. News Service

نئی دہلی3مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے اطلاعات ونشریات کی مرکزی وزیراسمرتی ایرانی کے کام کے طریق کار پر سوال اٹھاتے ہوئے آج الزام لگایا کہ ان کی من مانی اور’’سنکی پن‘‘کا خمیازہ دوردرشن اور ریڈیو کے ملازمین کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجیوالا نے ٹوئٹر پر وزیر سے آٹھ سوال پوچھے ہیں اورکہاہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان پر خاموش کیوں ہیں۔انہوں نے ہندوستانی انفارمیشن سروس (آئی آئی ایس )کے حکام کا وسیع پیمانے پر تبادلہ کیے جانے، گوا میں منعقد بین الاقوامی فلم فیسٹول کی نشریات کام دوردرشن کے بجائے ایک نجی کمپنی کودینے اوردوردرشن اور ریڈیو کے ملازمین کی تنخواہ روکے جانے پرسوال کھڑے کیے ہیں۔


Share: